تازہ تر ین

خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالنے گئے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاجاً چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ملازمین میں 12 سال ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain