کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔