تازہ تر ین

بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس کے سینئر اداکار ارون بالی جان کی بازی ہار گئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم “تھری ایڈیٹس” کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار ارون بالی جان کی بازی ہار گئے۔
بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کرگئے۔ ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
اداکار ارون بالی نے 3 ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت، پی کے اور ریڈی سمیت مختلف فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور داد سمیٹی، ارون بالی نے ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی۔
ارون بالی نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی تھے، بالی ووڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain