تازہ تر ین

کرن جوہر نے ٹرولز سے تنگ آکر اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا، کرن جوہر کو اکثر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹرولز کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے سے قبل کرن جوہر نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جو اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے، فلم ساز نے اپنے اس پیغام میں کہا تھا کہ مثبت توانائیوں کے لیے مزید جگہ بنانے کی جانب یہ ان کا پہلا قدم ہے ۔
کرن جوہر نے اپنا پہلا قدم بتاتے ہوئے لکھا کہ “گڈ بائے ٹوئٹر”۔
ان کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آیا ہے، کسی نے کرن جوہر کو ٹرول کیا تو کوئی فلم ساز کی کمی کو محسوس کرنے لگا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain