تازہ تر ین

آرمی چیف آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف آج سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں پاک فوج کے ریلیف کیمپ جائیں گے جبکہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا فضائی جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain