تازہ تر ین

چودھری پرویز الٰہی نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب مقرر کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا مشیر داخلہ مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے ایوانِ وزیر اعلی میں عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سابق وفاقی آبی وسائل وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
دورانِ ملاقات پرویز الہی نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے آگاہ کر دیا، عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی، گذشتہ روز عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain