تازہ تر ین

گورنر سندھ کیلیے کامران ٹیسوری ہی ملا تھا؟ جی ڈے اے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کو گورنر مقرر کرکے سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، کیا پورے ملک سے صرف کامران ٹیسوری ہی ملا تھا؟
یہ بات جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی کی کم تعداد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ اسپیکر صاحب، فیس بک اور ٹویٹر کے لیے تقریر کرنے لگی ہوں کیوں کہ ایوان میں تو سننے والا کوئی نہیں، شام کو تقریر ٹوئٹر اور فیس بک پر اپ لوڈ ہوگئی تو پھر لائکس ہی لائکس ملیں گے، خالی ایوان کو میں اپنی کیا بات سناؤں؟
سائرہ بانو نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے، این ڈی ایم اے کے 27 ارب روپے بی آئی ایس پی کو دیے گئے، جنہیں رقم دی گئی انہیں بھی پتا نہیں چل سکا، سیلاب متاثرین کو حکومتی سطح پر پوچھا تک نہیں گیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد کیسے بانٹی جا رہی ہے؟ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے خیمہ سٹی دکھا دیں تاکہ پتا چل سکے۔
انہوں ںے کہا کہ بتایا جائے کہ سیلاب زدگان کے لیے جو امداد آئی وہ سندھ میں کہاں کہاں خرچ ہوئی؟ کوئی ایک ماڈل ٹینٹ سٹی ہی دکھا دیں، سیلاب کے بعد اب سندھ میں مختلف بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، سیلاب زدگان کو اذیت ناک موت مرنے سے بچالیں۔
سائر بانو نے ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسور کے گورنر سندھ بننے پر کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مقرر کرکے سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، کیا پورے ملک سے صرف کامران ٹیسوری ہی ملا تھا؟ مجھے منع کیا گیا تھا اس معاملے پر بات نہ کرنا لیکن میں کروں گی کیوں کہ کراچی کے ساتھ ظلم کیا گیا، سندھ کو ایسا گورنر دیا گیا جس کو 14 جماعتوں میں سے کوئی بھی اون نہیں کرتا۔
انہوں ںے کہا کہ کیا گورنر سندھ کا یہی کرائی ٹیریا ہے؟ کیا ہم بھی اپنی سی وی اسی طرح بنانا شروع کردیں، مجھے کہا گیا کہ اس معاملے پر نہیں بولنا مگر میں اس معاملے پر بولوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain