تازہ تر ین

سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام بین الاقوامی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے حوالے سے امریکا میں ہونے والی گول میز کانفرنس کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر و بحالی کے اگلے مرحلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احسن اقبال نے ایک جامع پوسٹ ڈیمیج اینڈ نیڈ اسسمنٹ مشق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکا کو بتایا کہ تباہ کن سیلاب نے تقریباً 33 ملین افراد کو بری طرح متاثر کیا اور دو صوبے اس کے نتیجے میں مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام بین الاقوامی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے، جس طرح سیلاب کے فوراً بعد عالمی برادری نے ریسکیو کے کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اسی طرح پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بھی ان سے بھرپور تعاون کا خواہ ہے۔
گول میز کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، چیف اکانومسٹ، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی حکام اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا سے اس کانفرنس میں شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain