اسلام آباد : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے۔جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملتان میں بعض پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کا عام استعمال کیا جارہا تھا۔ ووٹر نے علی موسیٰ گیلانی کے نام پر سٹیمپ لگائی تصویر بنائی اور وائرل کردی۔بیلٹ پیپر پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی موجود ہے۔ دوسری جانب پولنگ اسٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور خواتین پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔پولنگ اسٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔
بریکنگ نیوز
- غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
- ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
- پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
- اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
- پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
- پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
- لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
- ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
- جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
- ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
- ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
- لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
- ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
- مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
- سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
- جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
- پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
- کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
- پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
