کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے اداروں کے خلاف بیان کو بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں حکومتی اداروں کو ذاتی عزائم کے لیے بری طرح استعمال کیا گیا،حکومت سازشی شخص کی جانب سے اداروں کو پہنچنےوالے نقصان کا ازالہ کرنے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس شخص کی ہرسازش کو ناکام بنائے گی،ڈکٹیشن لے کر پاکستان اور اداروں پر حملہ آوور ہونے والے سازشی کو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص کا بنیادی مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے۔
