تازہ تر ین

مشہور موجد ایڈیسن اپنے دانتوں سے پیانو سنا کرتا تھا

نیویارک: (ویب ڈیسک) سینکڑوں انقلابی ایجادات کے بانی تھامس ایلو ایڈیسن کے پیانو پر اس کے دانتوں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں جو دانت گاڑھنے پر بنے ہیں۔ شاید وہ اس طرح پیانو کی موسیقی محسوس کرنے کی کوشش کرتا تھا کیونکہ ایڈیسن ایک حادثے میں ایک کان سےمکمل بہرہ ہوچکا تھا جبکہ عمر کے آخری حصے میں بھی اس کے سننے کی حس کم ہوچکی تھی۔
ایک مقام پر خود ایڈیسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فونوگراف اور پیانو پر دانت گاڑ کر اپنے دانتوں سے موسیقی محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ میں اپنے دانتوں سے سنتا ہوں۔
حال ہی میں ایک ماہر نے ایڈیسن کے پیانو پر دانتوں کی تصدیق کی ہے جو ’اسٹائن وے گرانڈ پیانو‘ بھی کہلاتا ہے۔ ایڈیسن سننے سے بڑی حد تک محروم تھا اور وہ پیانو کی کیز دبا کر دانت اوپر گاڑے سننے کی کوشش کرتا تھا۔
نیلامی میں ایڈیسن کا پیانو خریدنے والے رابرٹ فرائیڈمان نے بتایا کہ جب انہوں نے آلہ موسیقی کے لکڑی والے حصے پر دانتوں کے نشانات دیکھے تو حیران رہ گئے تھے اور تحقیق پر معلوم ہوا کہ اس کا واقعی کچھ استعمال تھا۔
ایڈیسن نے 1890 میں اسٹائن وے اینڈ سنز کمپنی کا پیانو 725 ڈالر میں خریدا تھا جو نیوجرسی میں اس کی تجربہ گاہ میں لایا گیا تھا۔ ایڈیسن نے کمپنی سے گزارش کی تھی کہ وہ اسے کم ترین قیمت پر اس کا بل بھیجے۔
خیال ہے کہ ایڈیسن نے آواز پر تجربات کے لیے پیانو خریدا تھا کیونکہ یہ فونوگراف کی ایجاد کے 13 برس بعد خریدا گیا تھا۔ اس دوران ایڈیسن پیانو سے آواز کے تجربات کررہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain