تازہ تر ین

چوروں نے 20 لاکھ میں سے 5 لاکھ کا زیور کوریئر کے ذریعے واپس کردیا

غازی آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں چوروں نے خالی گھر میں واردات کرتے ہوئے 20 لاکھ مالیت کے زیورات چرالیے لیکن حیران کن طور چند دنوں بعد 5 لاکھ مالیت کی زیورات کوریئر کے ذریعے واپس بھیج دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپریش کے شہر غازی آباد میں ایک خاندان دیوالی منانے اپنے آبائی گاؤں گیا ہوا تھا۔ 4 دن بعد واپسی ہوئی تو گھر میں چوری کی واردات ہوچکی تھی۔
چوری کے 4 دن بعد اہل خانہ کو کوریئر کے ذریعے ایک پارسل موصول ہوتا ہے جس میں چرائے گئے زیورات میں سے 5 لاکھ مالیت کے زیورات موجود تھے تاہم کوئی تحریری پیغام وغیرہ نہ تھا۔
پولیس تاحال اپنی نوعیت کے اس عجیب و غریب واقعے کا معمہ حل نہیں کرپائی ہے۔
پولیس کے مطابق پارسل پر موجود بھیجنے والے کا پتہ اور موبائل نمبر غلط ہے۔ کوریئر کمپنی سے تفتیش جارہی ہے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد سے شک کی بنا پر تفتیش جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain