تازہ تر ین

فوج پر تنقید ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کے مترادف ہے: میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے، فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain