تازہ تر ین

عمران پر قاتلانہ حملہ، مجھ سمیت وزیرداخلہ، اہم افسر پر الزام لگانا افسوسناک ہے: شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد مجھ سمیت، وزیرداخلہ اور ادارے کے اہم افسر پر الزام لگانا افسوسناک بات ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کی ہم سب نے بھرپورمذمت کی، واقعے کے بعد میں نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی، جواللہ کوپیارے ہوئے اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے، عمران نیازی سمیت اللہ زخمیوں کوجلد صحت یابی دے، ایک مرتبہ جھوٹ اورگھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا، وزیراعظم،وزیرداخلہ اورادارے کے اہم افسرپرالزام لگانا افسوس ناک بات ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain