تازہ تر ین

شہبازشریف اپنے مجرم وزیرداخلہ سمیت فوری مستعفی ہوں: فواد چوہدری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کانفرنسوں کے ذریعے معصومیت ثابت کرنے کی کوشش قوم ان کے منہ پر دے مارے گی، شہباز شریف اپنے مجرم وزیرداخلہ سمیت فوری مستعفی ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آی رہنما رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم کے منصب کی توقیر خاک میں ملا رہا ہے، اگر رتّی بھر شرم ہوتی تو وزیراعظم، اعظم سواتی پر ڈھائی جانے والی قیامت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی تدبیرکرتے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اوران کی اہلیہ پر ڈھائے گئے ظلم پر انسانیت سسک رہی ہے، انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہو رہی ہے جبکہ مجرموں کا ٹولہ خرافات کی تشہیر میں مصروف ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو بدترین انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف اس سازش کے مرکزی کردار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain