تازہ تر ین

معیشت کی بربادی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت کی بربادی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حکمران مہنگائی کے خاتمے کیلئے نہیں اپنے اقتدار کیلئے لڑرہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران اور افراتفری کے درمیان ملک کا غریب طبقہ بری طرح کچلا گیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہر روز بےتحاشا اضافہ ہورہا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران ہوشربا مہنگائی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ اپنے اقتدار کیلئے دست و گریباں ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں بےبس اور آپس میں لڑ رہے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آنے والے سردیوں کے موسم میں گیس کے شدید بحران کا خطرہ ہے، اس کے باوجود پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا تماشا غریب عوام کی بہتری کیلئے نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت برباد ہوگئی، احتساب کے پر کاٹ دیے گئے،50کروڑ روپے تک کی کرپشن پر کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain