تازہ تر ین

‘پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے’، عرفان پٹھان کی تاریخی چھترول

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان کے سیمی فائنل پر طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھاتے ہوئے تاریخی چھترول کر ڈالی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ کی عبرتناک شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برطانوی اوپنرز نے مار مار کر بھارتی باؤلر کا بھرکس نکال دیا اور سورماؤں کو دوسری مرتبہ 10 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے بری طرح ہارتے ہی سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی باؤلر نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پڑوسیو! جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔
عرفان پٹھان کی اسی ٹوئٹ کو یاد دلاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے۔
ایک اور صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ جو ہمیں باہر کرنا چاہتے تھے، قدرت کا نظام دیکھو خود ہی باہر ہوگئے۔
ایرک اشرف نے لکھا کہ یار انڈیا ہارنے کی بھی کوئی گریس ہوتی ہے، رہنے دو یار تم سے نا ہو پائے گا۔
بھارت کی شکست پر عرفان پٹھان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ٹیم برطانیہ آپ ہم سے کہیں بہتر ٹیم ہو، مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم کے لئے یہ ہے کہ ان کے لئے بہت کچھ سیکھنے کو ہے اور اگلی مرتبہ مضبوط ہوکر آنا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain