تازہ تر ین

پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔
واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے کرنل عامر عبداللہ نے دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا۔
آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جمعرات کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئرش ٹیم نے بھی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ساتھ منیجمنٹ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آئرش کھلاڑیوں نے پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے۔
قومی کرکٹرز تقریب کے دوران ترانوں کی دھنوں پر گنگاتی رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد آج ٹریننگ نہیں کی،دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain