تازہ تر ین

پی ایس ایل 8 کیلیے 200 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں نے یقین دہانی کرادی 

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن آٹھ میں ڈرافٹ کے لیے دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں کے دستخط کے بعد بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ 18 نومبر کو متوقع ہے۔ جس میں 200 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انٹرنیشنل کھلاڑی ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، سکندر رضا، کولن ایکرمین، ڈیوڈ ملان، جیسن رائے اور ڈیوڈ ملر نے اپنی دستیابی کے حوالے سے دستخط کرچکے ہیں۔
اب انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی فہرست نے ڈرافٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔
پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں ریس ٹوپلے، وین پارنیل، داسن شاناکا، لونگی نگیڈی، جیمز نیشم، آرون فنچ، راسی وان ڈیر ڈوسن، ٹام کرن، عادل رشید، نکولس پوران، ایون لیوس، وینندو ہاسرنگا کے بڑے نام شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق نیدرلینڈ کے 15، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25، کینیڈا کے 10، افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلادیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقا کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیز کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کیلیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کا 8واں سیزن آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے میچز کے لیے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain