تازہ تر ین

شوگر ملز نے چینی برآمدکی اجازت ملنےتک گنےکی کرشنگ سے انکار کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شوگر ملز نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت ملنے تک گنے کی کرشنگ سے انکار کر دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جب تک اضافی چینی برآمد کرنےکی اجازت نہیں ملےگی شوگر ملز نہیں چلیں گی۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شوگر انڈسٹری کے پاس 15 جنوری 2023 تک کے اسٹاک موجود ہیں، اضافی چینی کے لیے شوگر انڈسٹری کے پاس صرف 2 ہی آپشن ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایک آپشن یہ ہےکہ کرشنگ سیزن میں تاخیر کی جائے تاکہ 15جنوری تک کا اسٹاک ختم ہوجائے، دوسرا طریقہ یہ ہےکہ حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر تک کا غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل کیا جاسکےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain