تازہ تر ین

عمران، پرویز ملاقات، پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہوجائیگی: مونس الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کروادی ہے کہ وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اپنی تجاویز عمران خان کے سامنے رکھ دیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ عمران خان کا ہے جس مکمل حمایت کرتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے اور مستعفی ہونے کی صورت میں ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل آئینی آپشنز اور پی ڈی ایم کی متوقع حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں، پی ڈی ایم صرف شور شرابہ کر رہی ہے ان کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی، ملاقات میں عمران خان اور پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ عمران خان اسمبلی کی تحلیل پر چودھری پرویز الٰہی کی غیر مشروط حمایت حاصل کرنے کے بعد کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain