تازہ تر ین

چمن میں گولہ باری پر افغان ناظم الامور طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں متعین افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے چمن واقعہ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات کو روکنا ضروری ہے، اس سلسلے میں قائم ادارہ جاتی میکانزم کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بیان کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیاد ہے۔
خیال رہے کہ چمن اسپن بولدک کے علاقے میں گزشتہ روز افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain