تازہ تر ین

امریکی لڑاکا طیارہ رن وے پر گر کر تباہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ ایف-35 بی نیول ایئر اسٹیشن ٹیکساس میں کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد اچانک زمین بوس ہوگیا۔
طیارہ زمین بوس ہوتے ہی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھی بھڑک اُٹھی۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ہی پائلٹ کو بھی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترتے دیکھا گیا۔
امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain