تازہ تر ین

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک معصوم شہیدوں کے خون کا قرض باقی رہے گا:آصف زرداری

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک معصوم شہیدوں کے خون کا قرض باقی رہے گا۔
سابق صدر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا قوم اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو آج بھی نہیں بھولی۔ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا ایمان ہے۔ شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کیلٸے شدت پسندی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بتا کر گئی تھیں کہ سوات سے قومی پرچم اتارنے والے ہمارے دشمن ہیں، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain