تازہ تر ین

فرانس؛ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

لیون: (ویب ڈیسک) فرانس میں 8 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون کی ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے 170 فائرمین اور آگ بجھانے کی 65 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 5 گھنٹے لگ گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے امددی کاموں کے دوران 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
خوفناک آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جن میں تین سے دس سال کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain