تازہ تر ین

بلاول کے مودی کو آئینہ دکھانےپر بھارت میں انتہا پسند تلملا اٹھے، بی جے پی کا ملک گیر احتجاج

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مودی کو آئینہ دکھانےپر بھارت میں انتہا پسند تلملا اٹھے۔
گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جے شنکر کو یاد دلانا چاہتےہیں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔
بلاول کے بیان پر بھارت میں انتہا پسند تلملا اٹھے ہیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔
بی جے پی کی ملک گیر احتجاج کی کال پر ممبئی، پونے، اڈیشا سمیت کئی شہروں میں بلاول کے خلاف مظاہرے ہوئے جس میں بی جے پی کارکنوں نے شرکت کی۔
انتہاپسندوں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھی احتجاج کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain