تازہ تر ین

موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں : بلاول بھٹو زرداری

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ نے پورے خطے کی معیشت کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد عالمی براداری کے تعاون کی ضرورت ہے، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں، عمران خان کا الیکشن کی بات کرنا انتہائی بدقسمتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بلاجواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے،مودی کی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگا دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم کے بارے جو کہا وہ درست کہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain