تازہ تر ین

قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں نئے طیارے کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں مزید نئے طیارے کا اضافہ ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں مزید ایک ائیر بس 320 طیارہ شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ رواں سال پی آئی اے نے 4 ائیربس A320 حاصل کیے ہیں، فضائی بیڑے شمولیت کیلئے چوتھا طیارہ بھی ابوظبی سے اسلام آباد پہنچ گیا۔
اس جہاز کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بہتر كیبن کے حامل جدید طیارے کی پی آئی اے میں شمولیت سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہونگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain