تازہ تر ین

ایم کیو ایم وفدکی آفاق احمد سے ملاقات، حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی اور 9 جنوری کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچا اور انہیں 9 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کو متحد کرنےکی ضرورت ہے اور مل کر غیر منصفانہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، اسی لیے ہم مہاجر قومی موومنٹ کے پاس بھی آئے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کریں، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ذریعے انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کرلی گئی ہے۔
اس موقع پر آفاق احمد کا کہنا تھا کہ جو بھی مشترکہ مسائل ہیں اس پر ہم بیٹھ سکتے ہیں، وہ خود احتجاج میں شرکت کا وعدہ تو نہیں کرتے لیکن مہاجر قومی موومنٹ کا وفد احتجاج میں شریک ہوگا، وہ شاید اس احتجاج میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
آفاق احمدکا کہنا تھا کہ ہم اس شہر کے مسائل کے لیے دوبارہ بھی بیٹھ سکتے ہیں، کسی معاملے پر ساتھ بیٹھنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی کسی جماعت میں ضم ہو رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain