اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
