تازہ تر ین

فیصل آباد میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نادر ٹاؤن میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے ۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ، اس دوران فیکٹری سے سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے گئے ۔
فیکٹری سے 10 کلو والےسرکاری آٹے کی 2600 خالی بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، اس دوران ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جس کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain