تازہ تر ین

پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، فوری انتخابات کروائے جائیں: چودھری پرویز الہٰی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی کے سینئر رہنماء طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر طاہر جاوید نے کہا کہ جنرل باجوہ خاص طور پر اہم مسئلوں پر بلاتے اور مشاورت کرتے، امریکہ پاکستان میں کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گا۔
چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت باہمی رابطے مزید موثر ہونے چاہئیں، پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، مشکل کی اس کھڑی میں دوست ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر امور کو بڑھانا ہو گا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا بحران سے نکلنے کیلئے ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں، پاکستان میں انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک انتخاب کی تاریخ نہیں دی جا رہی۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا انتخابات کروانے کے بجائے انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی توجہ اپوزیشن کے خلاف منفی ہتھکنڈوں پر مرکوز ہے، اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارا اثاثہ ہیں، بطور وزیراعلیٰ ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain