تازہ تر ین

شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: راشد شفیق

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر شیخ رشید کو کسی سے ملوانے باہر لے جایا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کسی سے نہیں ملوں گا، واضح طور پر کہہ دیا عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کے مجسٹریٹ کے آرڈرز جیل سپرنٹنڈنٹ نے ماننے سے انکار کر دیا، مری کے مجسٹریٹ نے آرڈ ر میں کہا شیخ رشید کو پیش کریں مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے آرڈر ماننے کی بجائے کہا کہ آر او سے آرڈر لے کر آئیں۔
شیخ راشد کا کہنا تھا کہ آر او صاحبہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں، حکمرانوں کے احکامات پر شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain