Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی آمنے سامنے

    By Khabrain Newsفروری 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے وکلا کیساتھ ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی ردعمل سامنے آگیا ، یہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جانتے ہیں ۔
    گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک میں کیس ایک خاص جج کے پاس لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، آڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔
    ان کاکہنا تھا کہ آڈیو میں دوسری آواز کو میں نے نہیں چلوایا، پرویز الہٰی مبینہ طور پر ادارے کو ملائن کر رہے ہیں، فرانزک میں پرویز الہیٰ کی آواز کی تصدیق ہو جائے گی۔
    رانا ثنا اللہ نےسابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے، اس سے پہلے بھی آڈیوز سامنے آئیں، ارشد ملک جج نے حقیقت بیان کی تھی اس کی آڈیو پر کوئی ایکشن نہیں ہوا ، اسی وجہ سے آج پرویز الہٰی دیدہ دلیری سے عدالت پر بات کررہے ہیں ۔
    چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لیں
    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کی فرانزک تصدیق کے بعد معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنا چاہیے۔
    انہوں نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔
    چودھری پرویز الہٰی کا ردعمل
    آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کا بھی ردعمل آگیا ۔
    چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی ، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا ہے، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں اور ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں سے رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے۔
    صدر سپریم کورٹ بارکا موقف
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنی مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرویز الہٰی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق میری پرویز الہٰی سے گفتگو شامل ہے، آڈیو سننے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ جعلی ہے۔
    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں اور یہ گفتگو اس سے متعلق تھی، محمد خان بھٹی پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ان کے کیس کا سپریم کورٹ میں زیر التوا غلام محمود ڈوگر کے کیس سے کوئی تعلق نہیں، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ

      فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات

      پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.