تازہ تر ین

آڈیو، ویڈیو لیکس کا معاملہ: عمران کا چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو خط

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیواور ویڈیو لیکس کے تدارک کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاملے پر گزشتہ سال اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آرٹیکل 14 کے تحت شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی بھی استدعا کی ہے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے غیرمصدقہ آڈیوز، ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، آڈیوز ویڈیوز کو جعلی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے، جعلی آڈیوز ویڈیوز کے ذریعے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain