کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پولیس نے وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر چھاپہ مارا۔
ترجمان پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے و رہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پٹیل باغ میں رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل ہیں، پولیس کی جانب سے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا ہے۔






































