تازہ تر ین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے، کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری ہنگری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ وہ پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain