کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سب سے دراز زبان کا گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے(مردوں میں) امریکی شہری اپنی زبان سے پینٹنگ کرنے لگ گئے۔
3.97 انچ لمبی زبان رکھنے والے کیلیفورنیا کے شہری نِک اسٹولبرل نے ایک مارنگ شو میں اپنی زبان سے مہارت کے ساتھ پینٹنگ کر کے دِکھائی۔
نِک کا کہنا تھا کہ وہ کینوس پر کچھ بنانے سے قبل اپنی زبان کو پلاسٹک سے ڈھکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی تصاویر 1200 ڈالرز تک کی قیمت میں فروخت ہو چکی ہیں۔