کراچی: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دسن سہاناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7، جیمز نیشم 6، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر-کیڈمور 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ارشد اقبال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ کپتان شاداب خان ،رمان رئیس، فہیم اشرف اور مبصر خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔