اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔