تازہ تر ین

پہلی پاکستانی مخنث نیوز اینکرمارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی مخنث نیوز اینکر مارویہ ملک لاہور کنٹونمنٹ کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
مخنث نیوز اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا ہے کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف کے باعث انہوں نے گھر چھوڑ دیا اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اپنی زندگی کے خوف سے وہ لاہور چھوڑ کر ملتان اور اسلام آباد منتقل ہوگئی تھیں ، تاہم چند ہی روز قبل وہ ایک سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھیں۔
واضح رہے کہ مارویہ ملک نے پانچ سال قبل نجی نیوز چینل پر یوم پاکستان کے موقع پر بطور نیوز اینکر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، ٹوئٹر پر صحافیوں و دیگر افراد نے چینل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مارویہ کو مبارک باد دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain