تازہ تر ین

سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں سرجری کے بعد طبیعت سنبھلنے لگی

دبئی:(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں سرجری کی گئی جس کے بعد ان کے طبیعت سنبھلنے لگی ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سرجری کی وجہ سے انہوں نے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی میں موجود ہیں، سابق صدر کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج ہی دبئی گئے ہیں ان کے ساتھ بلاول ہاؤس کے سکیورٹی اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain