تازہ تر ین

مریم نواز منگل کو ایک روزہ دورے پر راولپنڈی جائیں گی

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 4 اپریل بروز منگل کو راولپنڈی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنے دورے میں جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں لائرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز راولپنڈی مقامی لیگی رہنمائوں اور کارکنوں سے سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور گفتگو کریں گی۔
مریم نواز راولپنڈی میں مقامی سوشل میڈیا سیل، یوتھ اور خواتین ونگ سمیت ذیلی تنظیموں کو متحرک کرنے کےلئے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain