تازہ تر ین

متنازعہ ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد::(ویب ڈیسک) سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے، وکیلِ ملزم کی جانب سے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل ملزم نے استدعا کی کہ اعظم سواتی کی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کی درخواست بریت پر دلائل طلب کر لئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain