تازہ تر ین

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی آج کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی ، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔
عدالت نے سب انسپکٹر حنیف کی عدالتی حاضری تک سماعت میں وقفہ کیا تھا۔
سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونےکے لیےنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain