تازہ تر ین

چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر فواد چوہدری نے بھی رد عمل جاری کر دیا

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپا مارا ہے اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ رہائش گاہ کی تلاشی جاری ہے۔
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں، ثابت ہوا کہ اسحاق ڈار، سعدرفیق، اعظم نذیرتارڑ کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں’۔انہوں نےکہا کہ پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دوسری چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کوور کیا تھا، عمران خان ٹھیک کہتےہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain