راجن پور: (ویب ڈیسک) راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے گندم کی 7 ہزار بوریاں قبضے میں لے لیں جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ذخیرہ کی جانے والی گندم داجل روڈ پر واقع نجی گودام سے برآمد کی گئی جس کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ نے کہا ہے کہ ضبط گندم کی مالیت 6 كروڑ 82 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔