بہاولپور:(ویب ڈیسک) نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ ریاض کالونی کے نجی ہاسٹل میں پیش آیا، ملبہ گرنے سے 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں 5 سے زیادہ طالبات زخمی ہوئیں، ملبہ میں سے زخمی طالبات کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
