تازہ تر ین

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں کیویز نے شاہینوں کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مسلسل تین سنچریاں بنانے والے فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور فخر زمان 26 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32 ، آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شاداب خان21 رنز محمد نواز11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری 3، ایڈم ملنے 2، کول میکونچی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain