تازہ تر ین

بھارتی حکومت کا کنوٹمنٹ علاقوں کو ختم کر کے خصوصی فوجی چھاؤنیاں بنانے کا فیصلہ

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے ملک بھر میں قائم کنوٹمنٹ علاقوں کو ختم کر کے وہاں خصوصی فوجی چھاؤنیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میں قائم 62 کنٹونمنٹ علاقوں کو خصوصی فوجی اسٹیشن میں قائم کر کے وہاں کا مکمل کنٹرول بھارتی فوجی حکام کے حوالے کردیا جائے گا جہاں کسی اور شہری یا حکومتی ادارے کی رسائی نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں حکومت نے شہری علاقوں کو بلدیاتی میونسپل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تمام تر تعمیر و مرمت کی ذمہ داری محکمہ بلدیات کی ہوگی۔ حکومتی فیصلے کے بعد ہماچل پردیش میں قائم پہلے کنٹونمنٹ علاقے کا نام یول کردیا گیا ہے جبکہ سکندرآباد اور نصیر آباد کے کنٹونمنٹ علاقوں کو بھی چھوٹا کردیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’حکومتی حکام نے بتایا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں یہ عمل تیزی سے ہوگا جبکہ دیگر شہری علاقوں اور فوجی اسٹیشنز کے درمیان سرحدی دیوار قائم کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain